مری(نمائندہ خصوصی)جھیکاگلی بازار ہماری ثقا فت ہے اسکو ختم نہیں ہونے دیاجائیگا،ضلعی انتظا میہ بھی اس معاملے میں تاجروں کے ساتھ ہے ہمار اا تحا د ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے جھیکاگلی بازار کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدرراجہ دفتر عباسی،انجمن تاجرا ن مر ی کے صد ر سہراب احمدعباسی،سابق صدر انجمن تاجران راجہ طفیل اخلاق عباسی،وائس پریذیڈنٹ کینٹ مری راجہ ا کمل نواز، طفیل عباسی،اوردیگربھی موجودتھے ،ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے ڈپٹی کمشنر مری،اے ڈ ی سی آر مری اوراسسٹنٹ کمشنر مری سے بھی ملاقات کی اورتاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا اورانتظامیہ کو کہاکہ وہ تاجروں کے سا تھ ہیں اوکرکسی صورت تاجروں کاروزگار چھیننے نہیں دینگے۔
جھیکاگلی بازار ہماری ثقافت، ختم نہیں ہونے دیاجائیگا، راجہ اسامہ اشفاق
Mar 28, 2024