حضرو (نمائندہ نوائے وقت) حضرو شہر کے محلہ اشاعت القران میں افطاری کے فورا بعد زاید خان امریکہ پلٹ کے گھر نامعلوم ڈاکوؤں نے نماز مغرب کے دوران گھر میں داخل ہو کر ان کی بیوی الف میم کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ جاتے ہوئے گھر سے تقریبا 20 لاکھ روپے نقد بھی لوٹ کر لے گئے سر شام ڈکیتی کی واردات سے شہر اور نواحی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی حضرو پولیس کے ڈی ایس پی سکندر گوندل ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال حضرو پہنچا کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بدھ کے روز ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان بھی حضرو میں متاثرہ گھر گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل حضرو سکندر گوندل ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر سی ایس او تیمور خان علی زئی کے علاوہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ڈی پی او اٹک نے ڈی ایس پی سرکل حضرو ایس ایچ او تھانہ حضرو کو قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی سخت احکامات جاری کیے جبکہ متاثرہ فیملی کے زاہد خان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ آپ کی بیوی کے قاتل جلد قانون کے ہاتھ میں ہوں گے اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان گھر کا جائزہ بھی لیا۔