مری(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عبا س شیرازی نے کہا ہے کہ نقل مافیا کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ طلبہ مستقبل کے معمار ہیں کسی کو ان کے مستقبل سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مری میں قائم امتحانی سنٹر کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مری میں قائم امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔دورے کہ دوران انہوں نے امیدواران کی حاضری شیٹ ، امتحانی عملے کی حاضری ،امیدواران کے بیٹھنے کا پلان اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ نقل مافیا کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ طلبہ مستقبل کے معمار ہیں کسی کو ان کے مستقبل سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔
نقل مافیا کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے،آغا ظہیر عباس
Mar 28, 2024