مری(بیورو رپورٹ)تحصیلدار مری کی طرف سے عثامیہ مسجد جھیکاگلی کو دئیے گئے نوٹس پر انتظامیہ کی طرف سے اس نوٹس کو متعلقہ آفس کی غلطی قراردیا گیا ہے اورفوری طور پر مذکورہ نوٹس کو واپس لینے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے،انتظامیہ کے ذمہ دار افسران کاکہنا ہے کہ مسجد کونوٹس جاری کرنا غلط عمل ہے جومحض کلریکل غلطی کے باعث ہو ا جان بوجھ کر ایسانہیں کیا گیا مسجد ہر مسلمان کیلئے مقدس مقام ہے اوراسکا احترام ہم سب پر فرض ہے اس معاملے میں دفتری غلطی کودرست کردیاگیا ہے۔
عثامیہ مسجد جھیکاگلی کو دئیے گئے نوٹس کو متعلقہ آفس کی غلطی قراردیا گیا
Mar 28, 2024