فتح جنگ(نامہ نگا ر )فتح جنگ کا اعزاز فتح جنگ کے نواحی گاؤں ا سلام پورہ کا رہائشی ملک حیدر علی پہلا پا کستا نی نوجوان ہے جو اقوام متحدہ کا جونیئر امبیسڈر برائے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز منتخب ہوا ہے ملک حیدر علی اسوقت انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنا لو جی اسلام آباد سے بیچلرز انجینرنگ کر رہا ہے اور ایک مہینے کی ٹریننگ کے لیے رواں سال جولائی میں یو ایس اے امریکہ جائے گاانکی ٹریننگ دنیا کی اولین یونیورسٹی ایم آئی ڈی میں ہوگی اور فائنل سرٹیفکیشن اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز یونائیٹڈ نیشن نیویارک میں ہو نگے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بطور صدر وزیراعظم گرین یوتھ منٹ بھی خدمات سرانجام دے چکا ہوں اور میں کاپان مائی سٹی اسلام آباد جو کہ وزارت کلائمیٹ چینج اور اقوام متحدہ کا مشترکہ پروگرام ہے اس کا بھی اسلام آباد میں پرو گرام جیتا ہے اس کے علاوہ میں اس وقت او آئی سی میں کلائمٹ چینج کے لئے ایک نوجوانوں کی تنظیم بنا نے کی کوشش کر رہا ہوں جو کہ 57 اسلامی ممالک کے اتحاد پر مشتمل ہوگی جس سے مسلمان ملکوں کے بچو ں کو اعلی یونیورسٹیوں میں کلائمٹ چینج کی تعلیم کے لیے اسکالر شپ اور پالیسی میکنگ میں ایک مثبت کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے علاقے کے لئے اور بالخصوص فتح جنگ اور اسلام پور گدا کے لوگوں کے لئے کلائمیٹ ایجوکیشن کے حوالے سے بھر پور جدوجہد کروں گا اور ان شا اللہ تعالی آنے والے وقتوں میں اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے اسی طرح اعزاز اور فخر کا باعث بنوں گا۔
ملک حیدر علی یواین جونیئر امبیسڈر برائے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز منتخب
Mar 28, 2024