موبی لنک بینک نے بارانی یونیورسٹی میں ''سینٹر آف ایکسیلینس فار ویمن'' کا آغاز کر دیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان میں صف اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے مالی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے معروف زرعی ادارے ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے اشتراک سے ملک کے پہلے ''سینٹر آف ایکسیلینس فار ویمن'' کے آغاز کے ساتھ خواتین کی مالی شمولیت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس مشترکہ کاوش میں موبی لنک بینک ایریڈ یونیورسٹی کے آرٹ ریچ پروگرام کے لئے خصوصی مالیاتی شراکت دار کے طور پر کام کرے گا، جو پوٹھوہار خطے کے تقریبا 200 دیہات میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔ بینک انکی سہولت کے مطابق مالی خدمات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مالی خواندگی کی تربیت، ہنر مندی میں اضافہ اور خواتین کی استعداد کار میں بہتری لاکر زرعی تعلیم کے فروغ میں فعال کردار ادا کرے گا۔موبی لنک بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر حارث محمود چودھری نے کہا، ''ہم پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں اور ملک کے دیہی منظر نامے میں اس کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ اس سینٹر کیذریعے زیادہ سے زیادہ خواتین، خاص طور پر خواتین کسانوں کو ضروری ڈیجیٹل اور مالیاتی ٹولز سے لیس کر رہے ہیں ۔''PMAS AAUR کے شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر گلشن ارشاد نے کہا، ''زرعی ترقی کے لئے مختص ادارہ کے طور پر ہمیں موبی لنک بینک کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔ ہمارے آٹ ریچ پروگرام مشترکہ آگاہی سیشن کا انعقاد کرتے ہیں، اور کسانوں بالخصوص خواتین کسانوں کو دونوں شعبوں، بہترین زرعی طریقوں اور مالی خواندگی کی تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...