راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آر پی او راولپنڈی ریجن بابرسرفرازالپا نے سیکورٹی،لا اینڈ آرڈر اور کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ میں سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی کی ریجنل دفتر جبکہ ڈی پی اوز اٹک، جہلم اور چکوال کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی شرکاء میٹنگ نے اپنے اضلاع میں سیکورٹی، کرائم و دیگر متعلقہ امور کے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی فارنرز بالخصوص چائنیز باشندوں کی سیکورٹی مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کی ترجمان آر پی او راولپنڈی کے مطابق یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے موثرسیکورٹی پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی مقدمات کے اندراج میں مجوزہ ایس او پی کوہرصورت یقینی بنایا جائے آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کیمقدمات میں سینئر افسران لواحقین سے براہ راست رابطہ کویقینی بنائیں آر پی او راولپنڈی ریجن نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کریک ڈان میں مزید تیزی لائی جائے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنیکے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔