کلرسیداں(نامہ نگار)سابق وزیر داخلہ چوہد ر ی نثار علی خان کے دیرینہ ساتھی سعودی عرب کے معروف تاجر الحاج غلام مرسلین انتقال کر گئے یہ گزشتہ پچاس برسوں سے مکہ میں مقیم تھے نماز جنازہ گاؤں ڈھڈہمبر میں ادا کی گئی جس کی امامت جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما پیر سید ریاض حسین شاہ نے پڑھائی جس میں شیخ ساجد الرحمان،شیخ محمد اسلم،راجہ شہزاد یونس،راجہ محمد یونس،نذرعباس،چوہدری محمد افضل پڑیال،ماسٹر محمد ظہیر،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا اور دیگر نے شرکت کی۔ادہرسابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کے روز گاؤں ڈھڈہمبر جا کر مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میرے ہراول دستے میں شامل تھے انتہائی مخلص دیانتدار اور اعلی کردار کے مالک تھے۔