مٹھیال (نامہ نگار)یونین کونسل مٹھیال کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی صحت کی سہولیات سے محروم گاؤں میں موجود واحد ڈسپنسری 8ماہ سے بند اہل علاقہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے داموں علاج معالجہ کرانے پر مجبورپنجاب حکومت کے پسماندہ علاقوں میں علاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے یونین کونسل مٹھیال میں قائم صحت کے لیے واحد سہولت رورل ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرنے کے بجائیبند کردیاگیا ڈسپنسری کی بندش سیاہل علاقہ خصوصاً خواتین کو شدید مشکلات کاسامنا ہے رورل ڈسپنسری مٹھیال سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے تھیبجائے ڈسپنسری میں مزید طبی سہولیات کی فراہمی کے ڈسپنسری کو بند کرکیعوام کو پرائیویٹ علاج معالجہ کیلئے مجبورکیاجارہا ہیاہل علاقہ نے وزیر صحت پنجاب اور سی ای او ہیلتھ اٹک سے اپیل کی ہے کہ رورل ڈسپنسری مٹھیال کوزچہ وبچہ سنٹر میں تبدیل کرکے عملہ کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقہ کی خواتین کوصحت کی بہتر سہولیات انکی دہلیز پر مل سکیں۔