موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ،سیفٹی وائر انٹینا نصب کرنے بارے آگاہی مہم

   فتح جنگ (نامہ نگار) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ڈ ی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹر یفک طاہر عباس کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد حنیف،انسپکٹر سرفراز،اے ایس آئی محمد عارف نے ٹیم کے ہمراہ فتح جنگ میں ٹریفک قوا نین کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرتے ہوئے گیارہ سو چالان کر کے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کرائے جبکہ درجنوں گاڑیوں کو تھانے بند اور ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے پولیس افسران و اہل کاروں نے روڈ یوزر کو ٹریفک سیفٹی آگاہی مہم میں موٹر سا ئیکل سواروں کو قاتل ڈور سے محفوظ سفر کیلئے موٹر سا ئیکلوں پر سیفٹی وائر انٹینا نصب کروانے اور ہیلمٹ پہننے کی اہمیت سے آگاہ کیا والدین کو ہدایت کی کہ وہ کم عمر بچوں کی زندگیو ں کو محفوظ بنانے اور حادثات سے بچنے کیلئے ہر گز موٹر سائیکل نہ دیں کم سن موٹر سائیکل سوار دوسروں اور خود اپنے لئے جان کا خطرہ ہیں جبکہ دھاتی ڈور سے بچنے کیلئے انٹینا وائر ضرور لگوائیں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل نہ چلائیں سب انسپکٹر محمد حنیف نے روڈ یوزر کو انتباہ کیا کہ وہ ا پنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا نے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں ٹر یفک قوانین کی خلاف وزری کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے چالان کے ساتھ ڈرائیو رو ں کو گاڑیوں سمیت تھانے بند اور ان کے خلاف مقد مات بھی درج کرائے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن