جاز نے ہواوے کیساتھ شراکت داری کرلی 


اسلام آباد(خبرنگار) ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے وزڈم فریم ورک کے ذریعے اپنے نیٹ ورک کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے ہواوے کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے اشتراک جاز کے اپنے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کے ذریعے جدید طریقے سے صارف کے تجربے کوبہتربنانے کے عزم کا عکاس ہے شراکت داری کے تحت ہواوے کے وزڈم فریم ورک کے ذریعے ڈیجیٹل میچورٹی میں اضافہ اور ادارے کے اندر جدت کو فروغ دیا جائے گاہواوے صنعتی معیارات کا استعمال کرتے ہوئے جاز کے موجود نیٹ ورک کا جائزہ لے گا تاکہ کم سے کم قابل عمل پروڈکٹس کی شناخت کے ذریعے حاصل شدہ نتائج کی فوری نشاندہی کی جا سکے۔ وزڈم قوانین کو اپنا کر جاز تیزی سے بدلتی ہوء ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنی قائدانہ پوزیشن کو برقرار رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن