کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں میں سستے آٹے کے حصول میں خواتین و حضرات کی طویل قطاریں۔رمضان کے مہینے میں سستے آٹے کے اہل خواتین و حضرات نے یوٹیلٹی سٹور کلرسیداں کے باہر طویل لائنوں میں لگ کر سستا آٹا وصول کیا اس موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک تو روزانہ کی بنیاد پر آٹا دستیاب نہیں یہ کبھی کبھار آتا ہے جس کے حصول کیلئے مستحقین کو روزانہ یوٹیلٹی سٹور آنا پڑتا ہے دوسرا مناسب ہوتا اگر مریم نواز رمضان میں صرف آٹا سب کے لیئے نصف نرخوں پر مہیا کرتی تو اس سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکتے تھے۔