درخت لگاناسنت نبوی ، ماخولیاتی آلودگی کے خاتمے کا ذریعہ ہیں  :آسیہ ناز تنولی

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کی ایم این اے آسیہ نازتنولی نے حکومتی ہدایات کے مطابق شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغازکردیا ،انہوںنے یونین کونسل لب ٹھٹھواسلام پورہ میںپہلاپودہ لگاکر شجرکاری کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہرشعبہ زندگی میںاپنافعال کرداراد اکر نے پرمکمل یقین رکھتی ہے،انہوںنے کہاکہ سر سبز پاکستان نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کوختم کرنے کاذر یعہ ثابت ہوگا،بلکہ درخت لگاناسنت نبویؐبھی ہے، جس کی وجہ سے لوگوںکوصاف ستھری آزادسانس لینے کاموقع بھی حاصل ہوتاہے،انہوںنے کہاکہ ہم حکومتی سطح پرہمیشہ کام کرتے آئے ہیں،لیکن یہ عوام کاانفرادی طورپربھی حق بنتاہے کہ وہ اپنے ار دگرد کے ماحول کوسرسبزاورخوبصورت بنانے کیلئے ا پنے ا پنے حصے کاکرداراداکرتے ہوئے پودے لگانے کاا ہتمام کریں،انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میا ںمحمدشہبازشریف ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شر یف کاسرسبزپاکستان کاپروگرام اپنے ویژن میںشا مل ہے،جس کیلئے وہ متحرک اورمثبت کرداراد اکیئے جارہے ہیں،دریںاثناء ایم این اے آسیہ نا ز تنو لی نے یونین کونسل ٹھٹھ خلیل کے یوٹیلٹی سٹورز پردورہ بھی کیااورمختلف اشیاء خوردنوش کی قیمتیں اور معیار چیک کرتے ہوئے موقع پرموجودخریدار وں سے ان کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیک کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...