اسلام آباد(خبرنگار)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی غیر رسمی نشست ’’چائے،باتیں اور کتابیں‘‘کے سلسلے کی 17ویں نشست منعقد ہوئی اکادمی کے نائب ناظم محمد عاصم بٹ نے ادیبوں ،شاعروں اور فنون لطیفہ سے متعلق شخصیات کو خوش آمدید کہا، صدر نشیں پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف ڈاکٹر بی بی امینہ ، جاوید عرفان،امداد آکاش ،سفیراللہ خان محمد عاصم بٹ گفتگو میں شریک ہوئے ۔سفیراللہ خان نے تھیٹر میں مونو لاگز ڈرامے کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی اور بتایا کہ مونو لاگز ڈرامے میں ایک ہی شخص بیک وقت کئی لوگوں سے مخاطب ہوتا ہے وہ صرف اپنی حرکات و سکنات سے ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگوں سے مخاطب ہے جبکہ وہاں لوگ نہیں ہوتے وہ ہی صرف موجود ہوتا ہے سفیراللہ کا کہنا تھا کہ مونو لاگز ڈرامے کا یہ سلسلہ پاکستان میں نیا سمجھا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا کہ پاکستانی ادب کے منتخب افسانوں کو ڈرامائی شکل دینے کی ضرورت ہے۔
اکادمی ادبیات میں ’’چائے،باتیں اور کتابیں‘‘کے سلسلے کی 17ویں نشست
Mar 28, 2024