غیرنمونہ، فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کیپیٹل پولیس نے غیرنمونہ، فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کرکے رواں ماہ 5554 غیرنمونہ/فینسی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کی حامل 199 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو تھانہ جات میں بند کیا گیاکالے شیشے والی 1884 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی کالے شیشے والی 77 گاڑیوں کو تھانہ جات میں بند کیا گیااسلام آباد میں کالے شیشے کے ساتھ گاڑی چلانیکی اجازت نہیں ہے ترجمان پولیس نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ کالے شیشوں کے استعمال کی اجازت دینے کا مجاز نہیں ہیشہری اپنی گاڑیوں سے رضا کارانہ طور پر کالے پیپر اتار دیں پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی ناکہ جات قائم کئے گئے ہیں شہری کالے شیشوں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں پولیس اہلکاروں کے ساتھ غیرمناسب رویہ اپنانے پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن