اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ نوازشریف فورس کے رہنما ملک عرفان افسر نے لیگی رہنما ناصر بٹ کو بلا مقابلہ سینٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر بٹ حقیقی معنوں میں لیگی ورکر اور میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں جن کی اپنی پارٹی کے لیئے لازوال قربانیاں اور خدمات ہیں انہوں نے کہا مسلم لیگ کی قیادت نے اپنے ورکرز کو ٹکٹ دے کے جمہوری اقدام کیا ہے ناصر بٹ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کا انتخاب ایوان بالا میں بہت سود مند ثابت ہوگا انہوں کہا کہ مسلم لیگ نواز ہی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو معاشی گرداب سے نکال کر درست سمت چلا سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دور میں ملکی کی سیاسی و معاشی صورتحال کو دانستہ طور ابتری کا شکار کیا گیا ہے۔
ناصر بٹ حقیقی معنوں میں لیگی ورکر ، نواز شریف کے سپاہی ہیں ،عرفان افسر
Mar 28, 2024