مقامی اورعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا۔تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافےکےبعدسونا 2 لاکھ 31 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1285 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 1 لاکھ 98 ہزار 45 روپے پر پہنچ گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کے اضافے سے 2214 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔