سعودی عرب کی مطاف میں نماز کی ادائی سے گریز کی ہدایت

سعودی عرب کی پبلک سکیورٹی نے خانہ کعبہ کے صحن مطاف میں نماز پڑھنے سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحن مطاف میں نماز ادا کرنے سے معمترین کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے خلل پیدا ہوتا ہے۔پبلک سکیورٹی نے (ایکس) پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ صحن مطاف میں نماز ادا کرنا حجاج کی نقل و حرکت میں رکاوٹ بنتا ہے۔یہ بیان ضیوف الرحمان کو ضروری ہدایات فراہم کرنے کے لیے عوامی تحفظ کی جانب سے اٹھائے گئے بیداری کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل انہیں بیت اللہ میں گاڑیوں کے راستوں پر چلنے کا مشورہ دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن