1912 میں غرق ہونے والے جہاز کی کہانی پر مبنی فلم ’ٹائی ٹینک‘ میں ’روز‘ کو ڈوبنے سے بچائے رکھنے والا لکڑی کا تختہ 7 لاکھ 18 ہزار ڈالرز سے زائد میں نیلام ہوگیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کی ریلیز سے لے کر آج تک مداحوں میں اس بات پر بحث چھڑی ہوئی ہے کہ فلم میں وہ لکڑی کا تختہ جس نے اداکارہ کیٹ وینسلیٹ (روز کا کردار نبھانے والی اداکارہ) کو برفیلے پانی میں ڈوبنے سے بچایا تھا، کیا وہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو (روز کے عاشق جیک کا کردار نبھایا تھا) کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا تھا؟
یہ لکڑی کا تختہ دراصل جہاز کے فرسٹ کلاس لاؤنج کے داخلی دروازے کے فریم کا حصہ تھا، جس کی لمبائی تقریباً 8 فٹ ہے جبکہ چوڑائی 41 فٹ ہے.ٹائی ٹینک کے ڈوبتے ہی فلم کے ہیرو اور ہیروئین اپنی جان بچانے کے لیے اس لکڑی کے تختے پر چڑھنے کی متعدد کوششیں کرتے ہیں، لیکن جلد ہی انہیں احساس ہوجاتا ہے کہ یہ لکڑی کا تختہ صرف ایک فرد کو ہی ڈوبنے سے بچا سکتا ہے۔
لہٰذا جیک اپنی محبوبہ روز کے لیے اپنی جان قربان کر دیتا ہے،جس کے باعث شائقین فلم نے روز کو ’خود غرض‘ اور جیک کو ’بےوقوف‘ قراد دیا۔
شائقین کی اس بحث کو ختم کرنے کے لیے 2022 میں فلم کے ہدایتکار جیمز کیمرون نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم نےسائنسی تجربہ کرکے یہ مشاہدہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ گویا کیا اس تختے پر واقعی دو افراد بیک وقت آسکتے تھے لیکن نتیجہ یہ ہی نکلا کہ اس پر صرف ایک ہی فرد کی گنجائش تھی‘۔
تاہم حال ہی میں ماضی کی مشہور بالی ووڈ فلموں میں استعمال ہونے والے ملبوسات اور پروپز کی نیلامی کی گئی ہے۔
اس نیلامی کے دوران مذکورہ لکڑی کے تختے کو بھی نیلامی کے لیے پیش کیا گیا، دوران نیلامی اسے 7 لاکھ 18 ہزار 750 ڈالرز (5 لاکھ 69 ہزار 739 پاؤنڈ) میں فروخت کیا گیا ہے جبکہ اسی فلم میں روز یعنی اداکارہ کیٹ وینسلیٹ کا پہنا ہوا لباس ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔
اس نیلامی میں پیش کی گئی دیگر اشیاء میں انڈیانا جونز اور ٹیمپل آف ڈوم کا وہپ اور ٹوبی میگوائر کا پہنا ہوا ایک اسپائیڈر مین سوٹ بھی شامل تھا، جو باالترتیب 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز اور 1 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں فروخت