عالمی ادارہ خوراک کی غزہ میں قحط کے خطرے کی ایک بار پھر نشاندہی

Mar 28, 2024 | 16:49

ویب ڈیسک

عالمی ادارہ خوراک نے غزہ میں ممکنہ قحط کے خطرے کی ایک بار پھر نشاندہی کی ہے۔ 

روم سے عرب میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ خوراک شمالی غزہ میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔  

عالمی ادارہ خوراک کے مطابق دو سال سے کم عمر ہر تین میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔ 

عالمی ادارے کے مطابق شمالی غزہ کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی بدترین فاقہ کشی میں مبتلا ہے۔

مزیدخبریں