پاکستان کا ایٹمی پرواگرم اٹھا لےجانا ممکن ہے نہ ہی اسے سٹیلائٹ سے دیکھا جا سکتا ہے۔ محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان

May 28, 2010 | 11:45

سفیر یاؤ جنگ
یومِ تکبیرکے حوالے سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا کہنا تھا  کہ ایٹمی طاقت بننے کا مقصد اللہ کی حاکمیت کے تحت ملک کو ترقی  اوراستحکام کی منزل پر پہنچانا تھا لیکن دفاعی اعتبار سے خود اختیاری کی منزل پرپہنچنے والا  پاکستان آج  کشکول لیے پھررہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے قوم ایسی قیادت پیدا کرے جو پیٹ پر پتھر باندھنے کا جذبہ اورامریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرنےکی جرات رکھتی ہو، بد قسمتی سے شیر قوم کی گیدڑ قیادتوں نے ہمیں عالمی طاقتوں کا غلام بنا دیا ہے۔  ڈاکٹر عبدالقدیر خان  نے کہا کہ ایٹمی طاقت بننا ہی پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی گارنٹی تھی تاہم عوام کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ آج ضرورت معاشی طاقت بننے ، قومی اتحاد اوریک جہتی پیدا کرنےاورعوام کی حالت زار بہتر بنانے کی ہے ،اگر ایسا ہوگیا تو پھر پاکستان کے مقاصد کی تکمیل ہو جائے گی ۔
مزیدخبریں