کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک پولیس اہلکارسمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق محمود آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے کشمیرکالونی میں چوکی پرتعینات قومی رضاکار
سمیت دو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل مقصود قادری ہلاک اور اے ایس آئی اسلم خٹک شدید زخمی ہوگیا اس موقع پر مسلح افراد سرکاری گن بھی چھین کر لے گئے، پولیس نے واقعہ کو ذاتی دشمنی قرار دیا ہے، ادھر کھارادرمیں پچاس سالہ مغوی تاجر محمد حسین میمن کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ خواجہ اجمیرنگری میں انیس سالہ فیضان عطاری کو قتل کردیا گیا مقتول نارتھ کراچی کار رہائشی اور نعت خواں تھا جبکہ فیڈر ل بی ایریامیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پینتیس سالہ عمران اشفاق کو قتل کردیا۔ سائیٹ کے علاقے میں فائرنگ سے پینتیس سالہ احمد جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کی نعشیں اسپتال پہنچا دی گئی ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں  چھاپے مارکر اسٹریٹ کرائم میں ملوث بتیس ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے

ای پیپر دی نیشن