آج کرا چی اسٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔ کےایس سی ہنڈرڈ انڈیکس نوہزارپانچ سوکی عبور کرگیا ۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیاسی پوائنٹس تیزی کےساتھ نو ہزار پانچ سو بیس پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ کررہا ہے جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس اناسی پوائنٹس  کے ساتھ سات ہزار چار سوسترکی سطح پرٹریڈ کررہا ہے ۔ اب تک کل دوسوپینتالیس کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا جن میں ایک سو ستر کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ ، اکسٹھ کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی اور تیرہ کمپنیوں کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں اب تک تین کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ہے ۔ سرمایہ کاروں کا رحجان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جارہا ہے ان میں جہانگیر صدیقی اینڈ کو، پی ٹی سی ایل ، بینک آف پنجاب ، لوٹ پی ٹی اے پاکستان سرفہرست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن