ریسیکیو ذرائع کے مطابق لاہور کینٹ کے علاقہ بیدیاں روڈ پر واقع گاوں ملکوکی میں ایک گھر میں اتش بازی کا سامان بنانے کی فیکڑی قائم تھی جس میں اج صبح اچانک زور داردھماکا ہوا اورفیکٹری میں موجود اتش بازی کا دیگر سامان زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدای ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی لائیش مکمل طور پر جھلس گئیں جبکہ زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت بھی تشیویش ناک ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے اتش بازی کا سامان بنانے پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن اس فیکٹری کا مالک پولیس کی ملی بھگت سے اتش بازی کا سامان عرصہ دراز سے بنا رہا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔