لاہورکے دوعلاقوں ماڈل ٹاؤن اور گڑھی شاہو میں مسلح حملوں کا سلسلہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب جمعہ کی نماز کے وقت شروع ہوا۔ دستی بموں سے لیس نامعلوم حملہ آور دونوں علاقوں میں احمدیوں کی عبادت گاہوں میں فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوگئے۔
فائرنگ اور بم حملوں میں پچپن افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سروسز ہسپتال میں دس ہلاک، اور انچاس زخمی،میو ہسپتال میں گیارہ ہلاک اورچودہ زخمی، گنگا رام ہسپتال میں چار ہلاک اورسات زخمی، جناح ہسپتال میں اٹھارہ ہلاک اور تینتیس زخمی، شیخ زید ہسپتال میں تین ہلاک اورتین زخمیوں کو لایا گیا جبکہ جنرل ہسپتال میں دو لاشیں اور پانچ زخمیوں کو لایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن حملے میں پچیس افراد ہلاک ہوئے، جبکہ گڑھی شاہو سے اب تک تیس لاشیں نکالے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار اورلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر احمد بھی شامل ہیں۔ پولیس نے تقریباً تین گھنٹے کی کارروائی کے بعد دونوں عبادت گاہوں کو حملہ آورں سے کلیر کرالیا۔ پولیس کارروائی کمانڈوز نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ حملہ آوروں میں خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، آئی جی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور کی موت اور دو کو زندہ گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔
تحریک طالبان پنجاب نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔