”ڈومور“ ورنہ پاکستان کے اندر طالبان کا پیچھا کرینگے، امریکی دھمکی

May 28, 2010

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (قسورکلاسرا + دی نیشن رپورٹ) شمالی وزیرستان مےں جلد آپریشن شروع کرنے کے لئے دباﺅ ڈالنے کی خاطر امریکہ نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اگر پاکستان نے ”ڈومور“ کی پالیسی پر عمل نہ کیا تو وہ خود پاکستان کے اندر تک طالبان کا پیچھا کرے گا، اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ صدر باراک اوبامہ نے یہ پیغام براہ راست صدر زرداری کو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سی آئی اے کے سربراہ لیون پینٹا اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل جیمز جونز کے ذریعے پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے ابھی تک اس دو صفحات کے خط کا جواب نہیں دیا۔ صدر زرداری نے سرکاری حکام سے ملاقاتوں کے دوران اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا کہ اس خط کا کیا جواب دیا جانا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق صدر مشرف کے دورہ امریکہ کے بعد امریکہ نے اپنی ٹون بدل لی ہے اور اب اس نے زبانی کی بجائے تحریری طورپر پاکستان سے یہ مطالبہ کیا۔ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کرے اور امریکہ سے مکمل تعاون کرے۔
مزیدخبریں