ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرا میں اے این پی کے رہنما مظفرعلی خان اپنے ڈیرے پرموجود تھے کہ نامعلوم افراد نےاندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مظفرعلی دوساتھیوں سمیت موقع پر دم توڑگئے جب کہ ان کاایک محافظ ہسپتال پہنچ کر چل بسا۔واقعہ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔مرنے والوں میں دومہمان بھی شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کرلی تاہم حملہ آور بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔