باجوڑ ایجنسی تحصیل سلارزئی، ہوٹل میں دھماکہ، امن کمیٹی کے رہنما سمیت آٹھ افراد جاں بحق اوربارہ زخمی ۔

سلازئی کےپشت زئی بازار میں دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں خریداری کرنے والوں کا خاصا رش تھا۔دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رہنما تحصیل خان سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بم ایک دکان میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ دکانیں اورہوٹل بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے

ای پیپر دی نیشن