ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافہ، تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد ايک لاکھ اڑتیس ہزارچار سوکیوسک ہوگئی ۔

May 28, 2011 | 05:15

سفیر یاؤ جنگ
ملک میں بارشوں کےباعث ڈیموں میں پانی کی آمدمیں اضافےکاسلسلہ جاری ہے۔آج منگلا ڈيم ميں پانی کی آمد پینسٹھ ہزارآٹھ چھ سوسینتیس اوراخراج چالیس ہزار کيوسک ریکارڈ کيا گيا،ڈيم ميں پانی کی سطح گیارہ سوستاون اعشاریہ چھ صفر ہوگئی ہےجوڈیڈ لیول سے ایک سو سترہ فٹ بلند ہے۔ ادھرتربيلا ڈيم ميں پانی کی آمدايک لاکھ اڑتیس ہزارچار سو اوراخراج ايک لاکھ پچیس ہزارکيوسک ریکارڈ کيا گیا۔ڈيم ميں پانی کی سطح چودہ سوچھتیس اعشاریہ ایک دو ہےجو ڈیڈ لیول سے اٹھاون فٹ بلند ہے۔
مزیدخبریں