سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لئے چھبیس ارب پچپن کروڑروپے تیرہ اعشاریہ تین ایک فیصد شرح سود پر فراہم کئے ہیں۔ اس سے پہلے بینکوں نے سٹیٹ بینک کو اکسٹھ ارب پندرہ کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کے لئے پیش کئے تھے۔ سٹیٹ بینک کے اس آپریشن کا مقصد بینکاری نظام میں سرمائے کو متوازن رکھنا ہے۔