ایبٹ آباد آپریشن نےقومی جسم زخمی کردیا، عوام بحرانوں سے نجات کے لئے بغاوت کریں میں ان کا ساتھ دوں گا۔ نواز شریف

May 28, 2011 | 10:03

سفیر یاؤ جنگ
ایوان اقبال میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اصلاح اورغلطیوں کی نشاندہی کی جا سکتی ہے جبکہ جمہوری نظام میں حکمران احتساب سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ لوڈ شیڈنگ اور بحرانوں کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیےگئے۔حکمران کرپشن ختم کریںورنہ عوام سڑکوں پرآجائیں گے وہ بھی ان کے ساتھ ہونگے ۔ نواز شریف کا کہنا تھا جب ملک میں روز قانون ٹوٹتا اورعدلیہ کو گرفتار کیا جاتا ہو،سترہ کروڑعوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ کو توڑا جاتا ہو اور منتخب وزیراعظم کو پھانسی پر لٹکا دیا جاتا ہو اس ملک کا حال ایسا ہی ہوتا ہے۔ نون لیگی قائد کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کرتے وقت انہیں بھی بہت سے ممالک کی جانب سے امداد کی پیش کش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ملکی وقار پر سودے بازی نہیں کی۔ میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن نےملکی خود مختاری کی دھجیاں بکھیردیںلیکن حکومت نے اسے بڑی کامیابی اور فتح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو اس حوالے سے پارلیمنٹ کی قرار داد کی فکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے جس کمیشن کے قیام کا وعدہ کیا گیا تھا اس کا کیا بنا ۔میاں نواز شریف نے کہا کہ ایبٹ آباد ایشو پر پارليمنٹ کی قرارداد خود ايک سوال بن گئی ہے،ہم دنيا کو يہ موقع نہيں دے سکتے کہ وہ پاکستان کا مذاق اڑائے
مزیدخبریں