افغان صوبے تخارمیں گورنر کی رہائشگاہ پر خودکش حملے میں تین جرمن فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اوردس زخمی ہوگئے۔

May 28, 2011 | 13:10

سفیر یاؤ جنگ
افغان صوبے تخارکے گورنرکے ترجمان نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آورنے عمارت میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے تین جرمن اورچارافغان فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں ریجنل پولیس چیف جنرل محمد داؤد بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں دس افراد زخمی ہوئے جن میں اکثریت سکیورٹی اہلکاروں کی ہے۔ دوسری طرف افغان صدر حامد کرزئی نے نیٹو کو دہشت گردوں کے خلاف رات کے وقت کارروائیوں سے روک کر یہ ذمہ داری وزرات دفاع کو سونپ دی ہے۔ اس سے پہلے تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ نیٹو کی رات کی کارروائیوں میں اکثرعام شہری مارے جاتے ہیں جس سے حکومت مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مزیدخبریں