کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی اختر آباد ميں پوليس موبائل نے دوران گشت ويرانے ميں تين تھيلے پڑے ديکھے جنہيں مشکوک جان کر چيک کيا گيا تو ان ميں سے تين افراد کی لاشيں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے لاشوں کو فوری طور پر پوسٹمارٹم اور ضروری کارروائی کيلئے بولان ميڈيکل کمپليکس منتقل کر ديا ہے۔ ابھی تک مقتولین کی شناخت نہيں ہو سکی ہے.ادھر اسپنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔