مسلم لیگ نون اورتحریک انصاف کا وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سےاسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کرنےکیلئے آج سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے پٹیشن کےذریعے سپریم کورٹ سے استدعا کی جائے گی کہ وہ الیکشن کمیشن کو یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمی کے لئے نااہل قرار دینے کا حکم دے۔اس حوالے سے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اسپیکر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا،پٹیشن کی پیروی وہ خود کرینگے۔خواجہ اصف نے کہا کہ عدالت سے فیصلہ ہوجائے گا کہ اسپیکر کا اس معاملے میں کیا کردار ہونا چاہیے۔دوسری جانب تحریک انصاف بھی وزیراعظم کے حق میں اسپیکر کی رولنگ معطل کرانے کے لیے عدالت عظمیٰ سے آج رجوع کرے گی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کیس میں سزا کے بعد یوسف رضا گیلانی اخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے۔

ای پیپر دی نیشن