چيف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمدچوہدری عالمی کانفرنس ميں شرکت کيلئے برطانيہ گئے ہوئے ہيں. ان کی غیر موجودگی میں جسٹس شاکر اللہ جان بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔ قائم مقام چيف جسٹس کی تقريب حلف برداری اسلام آباد ميں سپريم کورٹ کی عمارت ميں ہوئی۔ جسٹس شاکراللہ جان نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا یا۔ جسٹس ناصرالملک نے ان سے حلف ليا۔ تقريب ميں سپريم کورٹ کے ججز اور سينئر وکلاء نے بھی شرکت کی.