ملک میں بجلی کا بحران بدستورجاری، شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ، بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے زندگی مفلوج کردی۔

این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل پیداوار دس ہزار آٹھ سو تیرہ جبکہ طلب سولہ ہزار آٹھ سو تیرہ میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سےتین ہزار پانچ سو چھیالیس، تھرمل سے ایک ہزار چارسو ترانوے جبکہ آئی پی پیز سےپانچ ہزار سات سو چوہتر میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ بجلی کی طلب اور پیداوار میں چھ ہزار میگاواٹ کے فرق کے بعد شہری علاقوں میں اٹھارہ جبکہ دیہات میں بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت ہے۔ حکام کے مطابق منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث پیدوار شدید متاثر ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن