لاہور (سٹی رپورٹر) ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں نے گرمی کی شدت میں مزید کمی واقع کردی ہے۔ تیز ہواﺅں کے ساتھ مزید بارش ہو گی۔ لاہور میں درجہ حرارت اتوار کے مقابلے میں مزید پانچ سنٹی گریڈ گر گیا ہے جس سے گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر سوات میں تیز آندھی کے باعث درخت اور سائن بورڈ گر گئے جس سے خاتون جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ لاہور کا درجہ حرارت گزشتہ روز 39، کراچی، اسلام آباد 35، فیصل آباد 40، مظفر آباد 33، پشاور 32، مری میں 24 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بارش