اسلا م آ با د (آن لائن)پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی15ویں سالگرہ ” یوم تکبیر “ آ ج منگل کو وفاقی دارالحکومت،چاروں صوبوں،گلگت و بلتستان،شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میںبھرپور انداز سے منایاجائے گا اس دن ملک بھر کی مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے اور ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ تفصیلا ت کے مطا بق 15 برس قبل 28مئی 1998ءکو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد سات ایٹمی دھماکے کر کے امت مسلمہ کی پہلی اور اقوام عالم کی ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیاقبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں ۔28مئی 2013ءکو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے15 برس مکمل ہونے پر سالگرہ منائی جائے گی اس روز ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب،سیمینارز اور کانفرنسز,جلسے،جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ملک بھر کے تمام شہروں میں مسلم لیگی کارکن ایٹمی قوت بننے کے حوالے سے سالگرہ کے کیک کاٹےں گے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ملک بھر کی مساجد میںشکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے جبکہ ملک و قوم کے استحکام،آئین کی سربلندی،خوشحالی،بے روزگاری،غربت اور دہشت گردی سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔