لاہور (سٹاف رپورٹر) ریس کورس پولیس نے ایلٹ فورس کے ایم ٹی او کو سرکاری رقم میں سے خردبرد کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ ایلٹ فورس کے ایم ٹی او کانسٹیبل احمدعلی نے اپنی ڈیوٹی کے دوران وی آئی پیز کی گاڑیوں میں ڈالے جانے والے ڈیزل اور پٹرول اور دیگر معمالات میں لاکھوں روپے کی خردبرد کی ہے۔