لاہور (خبرنگار) این آئی سی ایل کیس میں مرکزی ملزم محسن حبیب وڑائچ کے ماموں سابق نائب ٹاﺅن ناظم نشتر ٹاﺅن اکرم وڑائچ کی طرف سے ایف آئی اے کو دیے 42 کروڑ روپے کے 10چیکوں میں سے 3ڈس آنر ہو گئے۔ جبکہ اکرم وڑائچ نے باقی 7چیکوں کے حوالے سے بینک کو ادائیگی روکنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ایف آئی اے نے اکرم وڑائچ کے خلاف چیک ڈس آنر ہونے کے الزام میں مقدمات درج کروا کے اکرم وڑائچ کو اشتہاری قرار دلوا دیا۔ اکرم وڑائچ جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر مملکت برائے دفاع میجر (ر) حبیب اللہ وڑائچ کے برادر نسبتی ہیں۔ اکرم وڑائچ نے 2010ءمیں 8کروڑ روپے نقد جمع کرا دیے تھے اور 42 کروڑ روپے کے چیک دیے تھے۔ جن میں سے ایک روپیہ بھی 3سال میں ایف آئی اے کو نہیں مل سکا۔
چیک