لاہور (سپیشل رپورٹر + اے پی اے) عمران خان کی شرکت قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں مشکوک ہو گئی ہے کیونکہ پہلے وہ اسلام آباد اپنے گھر میں جا رہے تھے لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پر اب وہ لاہور میں ہی قیام کریں گے جس کی وجہ سے وہ 5 جون تک اسلام آباد نہیں جائیں گے جس کی وجہ سے وہ پہلے اجلاس میں حلف نہیں لے سکیں گے۔ اے پی اے کے مطابق عمران خان تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور ان کے معمول کے ٹیسٹ اور فزیوتھراپی کی گئی جس کے بعد عمران خان کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے چیئرمین تحریک انصاف کو مزید بیڈ ریسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق عمران خان ابھی مزید کچھ روز زمان پارک لاہور میں رہیں گے۔
عمران / صحت
عمران خان کی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت مشکوک، مزید بیڈ ریسٹ کرینگے
عمران خان کی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت مشکوک، مزید بیڈ ریسٹ کرینگے
May 28, 2013