پاکستانی طلباءنے تیز رفتار وائی فائی مائیکرو وکنٹرولر سسٹم بنالیا

پاکستانی طلباءنے تیز رفتار وائی فائی مائیکرو وکنٹرولر سسٹم بنالیا

May 28, 2013

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی طلباءنے وائی فائی مائیکرو وکنٹرولر سسٹم بنایا ہے جس سے مواصلاتی نظام میں مزید بہتری اورتیز رفتاری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے طلباءکی ٹیم نے نیا سسٹم تیار کیا ہے جس پر انتہائی کم اخراجات ہوتے ہیں۔ مائیکرو کنٹرولر سسٹم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام آلات اور کیبل آپریشن کے نظام کی نگرانی کی جاسکے گی۔ ہارڈ ویئر سافٹ ویئر اور ویژیول بیسک کی مدد سے وائی فائی ماڈیولز، ایکسیس پوائنٹ، ٹمپریچر سینسر، ایس پی ڈی ٹی ایل، ایل ڈی آر اور فلیم ڈیٹیکٹروغیرہ کی نگرانی کی جاسکے گی۔ یونیورسٹی طلباءنے انڈسٹریل مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کے ذریعے صنعتی کارکردگی میں اضافہ کی ضروریات کے پیش نظر سسٹم کی تخلیق کا منصوبہ شروع کیا تھا توقع ہے کہ نئے سسٹم کی تنصیب سے صنعتی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
وائی وائی سسٹم

مزیدخبریں