اسلام آباد(ثناء نیوز) وفاقی حکومت نے تمباکو نوشی کی ہرقسم کی تشہیر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمباکو اور سگریٹ کی تشہیر پر پابندی عائد کردی،انسداد تمباکو نوشی آرڈینینس 2002ء کے تحت پابندیوں کا اطلاق 31 مئی سے ہوگا، مقررہ تاریخ کے بعد پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا، مارکیٹوں، دکانوں ، کھوکھوں اور موبائل ٹرالیوں پر تشہیر نہیں کی جا سکے گی، حکومت کے فیصلہ کے خلاف ایک سگریٹ سازکمپنی نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکردی ہیجس کی سماعت آج ہوگی۔