آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے تحت حکومت کا اصلاحاتی پروگرام تیز کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد(آئی این پی) عالمی مالیاتی فنڈ کی کڑی شرائط کے تحت حکومت نے اصلاحاتی پروگرام تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ مالی سال پانچ سرکاری اداروں کی نجکاری سے248 ارب روپے آمدنی کا تخمینہ لگا لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط کے تحت حکومت معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کی پابند ہے، جس کے تحت پانچ بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور یو بی ایل کے حصص کی فروخت جون یا اگست ستمبر میں متوقع ہے، جس سے ایک سو چالیس ارب روپے آمدنی کا اندازہ لگایا گیا ہے، تینوں اداروں کے پینتیس فیصد شیئرز فروخت کئے جائیں گے، جس میں دس فیصد حصص او جی ڈی سی ایل کے ہوں گے، اور ان سے پچاسی کروڑ ڈالر آمدنی ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں حبیب بینک اور الائیڈ بینک کے شیئرز دسمبر میں فروخت کئے جائیں گے، جبکہ آمدنی کا تخمینہ ایک سو نو ارب روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...