کابل(این این آئی)افغان فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران تین پاکستانی جنگجوئوں سمیت 44طالبان کو شہید اور23کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیاہے ،طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،زیرزمین نصب دھماکہ خیزمواداورنوبم بھی برآمد کرلیے گئے ۔ وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ قندوز،فریاب،پروان،بلخ،زابل،فراح کابل،ننگرہار،قندھار اوروردک میں کارروائی کی گئی ۔