کرزئی کے الزامات بے بنیاد ہیں: لشکر طیبہ، بھارتی قونصل خانے پر حملے کی مذمت

سری نگر (اے ایف پی+ آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں آزادی کیلئے برسرپیکار عسکری گروپ لشکر طیبہ نے بھارتی قونصل خانے پر حملے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ ترجمان عبداللہ عزنوی نے کہا ہے کہ حامد کرزئی کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ہم حملے کی مذمت کرتے ہیں‘ ہمارے آپریشنز جموں و کشمیر تک محدود ہیں‘ جہاں ہم آزادی حاصل کرنے تک حملے کرتے رہیں گے۔ افغان صدر کرزئی نے الزام عائد کیا تھا کہ گزشتہ ہفتے افغانستان  میں بھارتی قونصل خانے پر حملے کے پیچھے لشکر طیبہ ملوث ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘کو بذریعہ فون خود کو جماعت کا ترجمان کہنے والے عبداللہ غزنوی نے کہا کہ حامد کرزئی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن