کراچی (خصوصی رپورٹ) بھارتی جیلوں میں تشدد سے 25 پاکستانی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ امت رپورٹ کے مطابق 5 قوت گویائی اور سماعت سے محروم کر دیئے گئے۔ 565 قیدیوں میں سے 245 ماہی گیر ہیں۔ ان میں سے 6 پچھلے 17 برس سے اور 15 پانچ سال سے قید ہیں۔ پاکستان فشر فوک فورم کے ایوب شان نے بتایا 8 برس میں 50 سے زائد پاکستانی بھارتی جیلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔