الیکشن ٹریبونل کا نادرا کو این اے 211کے 93 پولنگ سٹیشنوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کا حکم

May 28, 2014

سکھر (آئی این پی) الیکشن ٹریبونل نے نادرا کو قومی اسمبلی کے حلقہ 211نوشہرو فیروزکے 93پولنگ سٹیشنوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کیلئے حکم جاری کر دیا، 28 ہزار سے زائد ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی سماعت کے دوران نادرا نے الیکشن ٹریبونل کو رپورٹ پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار بھن کی جانب قومی اسمبلی کے حلقہ 211نوشہروفیروز کے 93پونگ سٹینشوں پر ہونیوالی دھاندلی داخل کی جانے والی درخواست پر نادرا کو 93پولنگ سٹیشنوں پر ڈالے جانے والے ووٹوں کی تصدیق کیلئے احکامات جاری کئے تھے۔ واضح رہے کہ اس حلقے سے حالیہ انتخابات میں غلام مرتضی جتوئی کامیاب ہو ئے تھے جبکہ پی پی کے ذوالفقار بھن کو شکست ہوئی تھی۔

مزیدخبریں