فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) آشنا سے مل کر بہن نے جواں سالہ بھائی کو زہریلی گولیاں کھلا کر موت کی نیند سلا دیا۔ تھانہ بلوچنی کے علاقہ چک 60/ ر ب کے 24 سالہ عمران کی 20 سالہ ہمشیرہ عاصمہ بی بی نے ملزم وحید کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کررکھے تھے جس کا عمران کو علم ہوگیا۔ اس نے اپنی ہمشیرہ کو منع کیا جس پر عاصمہ بی بی نے آشنا وحید سے مل کر عمران کو زبردستی گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں جس کے نتیجہ میں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیتے ہوئے ملزم وحید کوحراست میں لیکر تفتیش کاعمل شروع کر دیا۔