خضدار میں لیویز اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ قبائلی رہنما میر شفیق مینگل کیخلاف درج

کوئٹہ (ثناء نیوز) بلوچستان کے علاقے خضدار میں لیویز اہلکاروں کے قتل میں قبائلی رہنما میر شفیق مینگل کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق شفیق مینگل کے علاوہ دیگر 100 مسلح افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ افسر کا کہنا ہے کہ ان 100 افراد نے لیویز پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں تعینات 8 لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ مقدمہ ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...